صدرعلوی اورقمرزمان کائرہ کی ملاقات،سیاسی صورتحال پرگفتگو

اسلام آباد (امت نیوز)پیپلز پارٹی کے رہنما اور مذاکراتی کمیٹی کے رکن قمر زمان کائرہ نے صدر عارف علوی سے ملاقات کی،دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات صبح ناشتے پر ہوئی۔ ذرائع کے مطابق قمر زمان کائرہ کی صدر عارف علوی سے ملاقات اسلام آباد کے بلیو ایریا میں قائم ایک ہوٹل میں ہوئی ۔

قمر زمان کائرہ ہوٹل میں ناشتہ کرنے پہنچے تو صدر علوی بھی اپنے اہلخانہ کے ساتھ ناشتہ کرنے اسی ہوٹل پر پہنچ گئے ۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ صدر علوی اور قمر زمان کائرہ نے 15 منٹ تک ون آن ون ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان حالیہ انتخابات سمیت سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی ۔