چمن : نامعلوم افرادکی فائرنگ سے حساس ادارے کے 2اہلکارشہید

کوئٹہ(امت نیوز) چمن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے حسا س ادارے کے 2اہلکار شہید ہو گئے ۔ سیکیورٹی فورسزذرائع کے مطابق اتوارکو چمن میں سرحد پرتصدق گیٹ پرڈیوٹی ختم کرنے کے بعد دو اہلکار جارہے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں نائیک ہاشم اور سپاہی ناصرشدید زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لئے کوئٹہ منتقل کیا جا رہا تھاکہ راستے میں وہ زخموں کی تاب نہ لا تے ہوئے شہید ہوگئے۔ سیکیورٹی فورسزنے جائے وقوعہ پرپہنچ کرشواہد اکھٹے کرلئے اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی، مزید کارروائی جاری ہے ۔