سپریم کورٹ میں بھٹو ریفرنس کی سماعت آج ہوگی

اسلام آباد(اُمت نیوز)سپریم کورٹ میں بھٹو ریفرنس کی سماعت آج ہوگی، چیف جسٹس قاضی فائز کی سربراہی میں 9 رکنی بینچ سماعت کرے گا۔

لارجر بینچ میں جسٹس سردار طارق مسعود، جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس امین الدین، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس مسرت ہلالی بھی بینچ کا حصہ ہیں۔

سپریم کورٹ نے گزشتہ سماعت پر عدالتی معاونین سے تحریری دلائل طلب کیے تھے۔

واضح رہے کہ 2011ء میں سابق صدر آصف زرداری نے آرٹیکل 186 کے تحت ذوالفقار علی بھٹو کی عدالتی حکم سے پھانسی کے فیصلے پر ایک ریفرنس دائر کیا تھا۔