5 وکلا کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت مل گئی

عمیر نیازی، حامد خان، بیرسٹر گوہر، شعیب شاہین اور سلمان صفدر شامل

February 20, 2024 · اہم خبریں, قومی
عمیر نیازی، حامد خان، بیرسٹر گوہر، شعیب شاہین اور سلمان صفدر شامل

عمیر نیازی، حامد خان، بیرسٹر گوہر، شعیب شاہین اور سلمان صفدر شامل

راولپنڈی: اڈیالہ جیل کی انتظامیہ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کیلیے 5 وکلا کو اجازت دے دی۔

جن وکلا کواجازت دی گئی ان میں عمیر نیازی، حامد خان، بیرسٹر گوہر، شعیب شاہین اور سلمان صفدر شامل ہیں۔

عمران خان کی جانب سے وکیل شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی کہ عدالتی احکامات کے باوجود وکلا اور پارٹی رہنماؤں کو ملنے نہیں دیا جا رہا۔ ہ وکلاء کو دستاویزات کی بجائے ایک صفحہ تک اندر نہیں لے جانے دیا جاتا اور ملاقات کے دوران پرائیویسی فراہم نہیں کی جاتی۔

درخواست میں سیکریٹری داخلہ، چیف کمشنر اسلام آباد اور سپرٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بنایا گیا تھا۔