مقتول کے اہلخانہ تدفین کے بعد قانونی کارروائی کریں گے، فائل فوٹو
مقتول کے اہلخانہ تدفین کے بعد قانونی کارروائی کریں گے، فائل فوٹو

کراچی،بچوں کی لڑائی پر جھگڑا، فائرنگ سے یوسی چیئرمین جاں بحق

کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 9 بھٹائی آباد میں بچوں کی لڑائی پر ہونے والے جھگڑے میں فائرنگ سے یوسی چیئرمین جاں بحق ہوگیا۔

مقتول صابر مگسی گلستان جوہر یو سی 9 کا منتخب چئیرمین تھا۔ واقعہ میں چھ افراد زخمی بھی ہوئے۔

صابر مگسی دو بچوں کا باپ اور پراپرٹی کا کاروبار کرتا تھا جبکہ اس کا تعلق پیپلز پارٹی سے تھا جسے گردن میں لگنے والی گولی جان لیوا ثابت ہوئی۔

پولیس کے مطابق مقتول کے اہلخانہ تدفین کے بعد قانونی کارروائی کریں گے جبکہ واقعہ کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

پولیس کے مطابق جھگڑے میں فائرنگ سے یوسی چیئرمین جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہوئے، جائے وقوعہ سے 222 اور پستول کی گولیوں کے خول ملے ہیں۔