بلوچستان سے دو آزاد ارکان اسمبلی مسلم لیگ ن میں شامل

شہباز شریف نے ولی محمد اور عبد الخالق خان کو مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر مبارک باد دی۔

February 20, 2024 · اہم خبریں, قومی
دونوں ارکان اسمبلی نے لاہور میں ن لیگ کے صدر شہباز شریف سے ملاقات کی، فائل فوٹو

دونوں ارکان اسمبلی نے لاہور میں ن لیگ کے صدر شہباز شریف سے ملاقات کی، فائل فوٹو

کوئٹہ/ لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کو بلوچستان اسمبلی کی 2 نشستیں مل گئیں، دو آزاد ارکان اسمبلی ولی محمد اور عبدالخالق خان ن لیگ میں شامل ہوگئے۔

شمولیت کے حوالے سے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 41 اور 51 سے فتح حاصل کرنے والے دونوں ارکان اسمبلی نے لاہور میں ن لیگ کے صدر شہباز شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پارٹی کے صوبائی صدر جعفر خان مندوخیل اور پارٹی رہنما جمال شاہ کاکڑ بھی ملاقات میں موجود تھے۔

شہباز شریف نے ولی محمد اورعبد الخالق خان کو مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر مبارک باد دی اور کہا کہ آپ نے پاکستان کے استحکام کے لیے کردارادا کیا جو لائق تحسین ہے، پاکستان کو انتشار نہیں استحکام کی ضرورت ہے۔