پیپلز پارٹی کی قیادت حتمی مشاورت کے بعد جلد گورنر پنجاب کا نام فائنل کرے گی، فائل فوٹو
پیپلز پارٹی کی قیادت حتمی مشاورت کے بعد جلد گورنر پنجاب کا نام فائنل کرے گی، فائل فوٹو

گورنر پنجاب کیلیے احمد محمود، قمر زماں، ندیم افضل کے نام زیر غور

لاہور: شراکت اقتدار کا فارمولا طے پانے کے بعد پیپلز پارٹی کی قیادت نے گورنر پنجاب کے نام پر مشاورت شروع کر دی.

گورنر پنجاب کے لیے احمد محمود، قمر زماں کائرہ اور ندیم افضل چن کے نام سامنے آگئے جن پر غور کیا جارہا ہے۔

شراکت اقتدار کے فارمولے کے تحت گورنر پنجاب کے لیے مخدوم احمد محمود، قمرالزمان کائرہ اور ندیم افضل چن کے نام زیر غور ہیں.

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی قیادت حتمی مشاورت کے بعد جلد گورنر پنجاب کا نام فائنل کرے گی، قمرزمان کائرہ گورنر گلگت بلتستان کی حیثیت سے بھی فرائض سرانجام دے چکے ہیں.

پیپلز پارٹی کو پنجاب اور خیبر پختونخوا کے گورنرکے عہدے ملیں گے، ندیم افضل چن بھی گورنر کے عہدے کے لیے پارٹی قیادت کی مشاورت میں زیرغور ہیں۔