تحریک انصاف کے 287 اراکین اسمبلی سنی اتحاد کونسل میں شامل

قومی اسمبلی کیلیے 86 آزاد اراکین اسمبلی نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کے سرٹیفکیٹ الیکشن کمیشن مین جمع کروا دیے۔

February 21, 2024 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے قومی اور صوبائی اسمبلیوں اب تک مجموعی طور پر 287 اراکین اسمبلی نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کے سرٹیفکیٹ الیکشن کمیشن میں جمع کرو ا دیے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں بتایا گیاہے کہ قومی اسمبلی کیلیے 86 آزاد اراکین اسمبلی نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کے سرٹیفکیٹ الیکشن کمیشن مین جمع کروا دیے ہیں .

پنجاب اسمبلی کیلیے 105 ارکان ، خیبرپختونخوا اسمبلی کیلیے 85 اراکین اور سندھ اسمبلی کیلیے11ارکین نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کے سرٹیفکیٹ جمع کروا دیے ہیں ۔