فائل فوٹو
فائل فوٹو

ن لیگ کو بلیک میل نہیں کریں گے،فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد: سینئر رہنما پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نےکہا کہ ہم (ن) لیگ کو بلیک میل نہیں کریں گے،16 مہینے بلاول پارٹی کو ٹائم نہیں دے سکے، وزیرنہیں ہوں گے تو وقت دے سکیں گے۔ ہم ملک کو معاشی بحران ، سیاسی عدم استحکام سے نکالنا چاہتے ہیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام  میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ مشکلات میں (ن) لیگ کو سپورٹ کریں گے۔ہم (ن) لیگ کو بلیک میل نہیں کریں گے۔ساری ذمے داری شہبازشریف پر ہوگی کہ وہ کس طرح سب کو ساتھ لے کر چلتے ہیں۔