فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسپیکر پنجاب اسمبلی کیلیے مجتبیٰ شجاع الرحمن کے نام پراتفاق

لاہور: مسلم لیگ( ن) نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کیلیے مجتبیٰ شجاع الرحمن کے نام پراتفاق کر لیا، ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے ظہیر چنہڑ کے نام پر غورکیا جارہا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ مسلم لیگ( ن) کے قائد میاں نوازشریف کی سربراہی میں  پارٹی کا اہم اجلاس ہوا،اجلاس میں مجتبیٰ شجاع الرحمن کے نام پر سپیکر پنجاب اسمبلی کیلیے اتفاق کر لیا گیا ہے۔

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کیلیے ظہیر چنہڑ کے نام پر غورکیا جارہا ہے۔پارلیمانی بورڈ کی میٹنگ میں بھی ان ناموں کی  منظوری  لیے جانے کا امکان ہے ۔

یاد رہے کہ مجتبیٰ شجاع الرحمان وزیر خزانہ اور وزیر ایکسائز پنجاب بھی رہ چکے ہیں۔