اسلام آباد میں بسنت منانے پر پابندی،دفعہ 144 نافذ

تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو پتنگ بازی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں،

February 24, 2024 · قومی

 

اسلام آباد(اُمت نیوز)اسلام آباد میں بسنت پر مکمل پابندی عائد کرتے ہوئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔

تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو پتنگ بازی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں، ڈور اور پتنگیں بنانے اور بیچنے والوں کے خلاف بھی خصوصی کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق پتنگ بازی پر گرفتار ہونے والوں کو قانونی نتائج کا سامنا کرنا ہوگا۔