وزیراعلی سندھ کا انتخاب کل ہوگا

پیپلزپارٹی کےمرادعلی شاہ اور ایم کیو ایم کے علی خورشیدی میں مقابلہ ہو گا۔

February 25, 2024 · اہم خبریں, قومی
پچھلے سال 1500طلبا کو گوگل اسکالرشپ دی گئی، فائل فوٹو

پچھلے سال 1500طلبا کو گوگل اسکالرشپ دی گئی، فائل فوٹو

کراچی: سندھ اسمبلی میں قائد ایوان کا انتخاب کل ہوگا جبکہ قائد ایوان کےلیے کاغذات نامزدگی آج جمع ہونگے۔

پیپلزپارٹی کےمرادعلی شاہ قائد ایوان کےامیدوار ہیں۔ متحدہ قومی موومنٹ نے بھی مرادعلی شاہ کےمدمقابل امیدوارلانےکا فیصلہ کرلیا۔ سندھ اسمبلی میں قائد ایوان کے لیے ایم کیو ایم کے امیدوار علی خورشیدی ہیں۔

علی خورشیدی دوسری مرتبہ سندھ اسمبلی رکن منتخب ہوئے ہیں۔ وہ سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کےپارلیمانی لیڈر بھی رہ چکے ہیں۔