شازیہ مری اور نفیسہ شاہ نےعام انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی، فائل فوٹو
شازیہ مری اور نفیسہ شاہ نےعام انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی، فائل فوٹو

شازیہ مری اور نفیسہ شاہ نے مخصوص نشستوں سے استعفیٰ دیدیا

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کی نومنتخب ارکان شازیہ مری اور نفیسہ شاہ نے قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں سے استعفیٰ دیدیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق عام انتخابات میں شازیہ مری اور نفیسہ شاہ  نے اپنی نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی ، تاہم پارٹی نے مخصوص نشستوں کیلیے دونوں کے نام دے رکھے تھے،استعفیٰ کمیشن کی جانب سے جنرل الیکشن میں کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعدشازیہ مری اور نفیسہ شاہ نے مخصوص نشست سے استعفیٰ دیا۔

ان کی جگہ شرمیلافاروقی اور سحرکامران مخصوص نشست پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہو گئیں،جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔