مساجد میں علما کرام اور مقررین شب برأت کی فضلیت بیان کریں گے، فائل فوٹو
مساجد میں علما کرام اور مقررین شب برأت کی فضلیت بیان کریں گے، فائل فوٹو

شب برات آج عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی

کراچی: پاکستان سمیت دنیا  بھر میں آج شب برات عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔

ملک بھر کی مساجد میں بابرکت محافل کا اہتمام کیا جائے گا، رات بھر عبادات و نوافل ادا کیے جائیں گے، مساجد میں علما کرام اور مقررین شب برأت کی فضلیت بیان کریں گے۔

شب برات کے اجتماعات میں مساجد میں خصوصی نوافل کی ادائیگی، اللہ تعالیٰ کے حضور گناہوں سے توبہ، بخشش و مغفرت ،ایمان و سلامتی، رزق کی کشادگی اور پاکستان کی سلامتی کیلیے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی، فرزندان اسلام نفلی روزہ بھی رکھیں گے۔

شب برات کے سلسلے میں شہر بھر میں مساجد کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ہے، شہری اپنے پیاروں کی قبروں پر حاضری دے کر پھول چڑھائیں گے اور فاتحہ خوانی کریں گے۔

ادھر محکمہ تعلیم سندھ  نے 26 فروری کو سندھ کے نجی و سرکاری تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔