فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیر اعلیٰ سندھ کا انتخاب کل ، مراد علی شاہ اور علی خورشیدی کے کاغذات جمع

کراچی:اسپیکر سندھ اسمبلی اویس قادر شاہ نے منتخب ہوتے ہی سندھ اسمبلی میں قائد ایوان کے لیے شیڈول کا اعلان کردیا۔

نو منتخب اسپیکر سندھ اسمبلی کے شیڈول کے مطابق وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی کے لیے 2 سے 3 بجے کا وقت ہے، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال آج شام 6 بجے تک ہوگی جبکہ کل وزیر اعلیٰ کا انتخاب ہوگا۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ سندھ کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے گئے۔

وزیر اعلیٰ سندھ کے انتخاب کے لیے مراد علی شاہ کے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے گئے، پیپلزپارٹی ارکان غلام قادرچانڈیو، صالح شاہ اور نعیم کھرل نے مرادعلی شاہ کے کاغذات جمع کرائے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ کے عہدے کے لیے ایم کیوایم پاکستان کے امیدوار علی خورشیدی نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔