رکاوٹ یا غفلت برداشت نہیں کروں گی، فائل فوٹو
رکاوٹ یا غفلت برداشت نہیں کروں گی، فائل فوٹو

وزیراعلی پنجاب کا انتخاب کل ہوگا

لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے وزیراعلی پنجاب کے الیکشن کا شیڈول جاری کردیا۔

سیکریٹری پنجاب اسمبلی کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعلی کا انتخاب پیر 26 فروری کو ہوگا۔

سیکریٹری اسمبلی کے مطابق پنجاب اسمبلی میں 25 فروری شام پانچ بجے تک کاغذات نامزدگی جمع کروائے جائیں گے، وزیراعلی کے کاغذات نامزدگی کی پڑتال شام تک ہوگی۔ ایک امیدوار ہونے پر بھی بذریعہ ڈویژن انتخاب ہوگا۔

ن لیگ نے مریم نواز اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے رانا آفتاب احمد خان کو وزیراعلیٰ پنجاب کا امیدوار نامزد کیا ہے۔