کارپوریشن کی نجکاری کا معاملہ فی الحال ٹل گیا، فائل فوٹو 
 کارپوریشن کی نجکاری کا معاملہ فی الحال ٹل گیا، فائل فوٹو 

رمضان سے قبل عوام کیلیے بڑا ریلیف

اسلام آباد: یوٹیلیٹی اسٹورزکارپوریشن نے رمضان سے قبل عوام کے لیے ریلیف کا اعلان کردیا۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے مختلف اشیا کی قیمتوں میں کمی کردی۔ مختلف برانڈزکےگھی،کوکنگ آئل،چائے،صابن،واشنگ پاؤڈر سمیت دیگر اشیاکی قیمتوں میں کمی کردی گئی۔

گھی اورکوکنگ آئل کی قیمتوں میں4 روپےسے100روپے فی کلوکی کمی کی گئی ہے۔اس کے علاوہ برانڈڈ چائے کی قیمتوں میں بھی100 روپے تک کی کمی کردی گئی ہے۔