سانگھڑ: والدین نے بچوں کے سامنے نہر میں چھلانگ لگادی

 

سانگھڑ (اُمت نیوز) میاں بیوی نے بچوں کے سامنے کینال میں چھلانگ لگا کر مبینہ خودکشی کر لی ہے، ریسکیو عملے نے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

سندھ کے ضلع سانگھڑ نے اُس وقت سب کی توجہ حاصل کی ہے، جب مٹھڑاؤ کینال سے منسلک نہر میں میاں بیوی نے مبینہ طور پر چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی ہے۔

ذرائع کے مطابق میاں بیوی نے اپنے بچوں کے سامنے کینال سے منسلک نہر میں چھلانگ لگائی ہے۔

ریسکیو عملہ اور پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے، تاہم پانی کا بہاؤ تیز ہونے کے باعث ریسکیو عملے کو دشواری کا سامنا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق جائے وقوعہ پر بچے گاڑی میں رو رہے تھے، جبکہ خودکشی کی وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی ہے۔