کوئٹہ: مین ٹرانسمیشن لائن ٹرپ کر گئی ، مختلف علاقوں میں بجلی معطل

رات گئے مین ٹرانسمیشن لائن بند ہونے سے کوئٹہ کے مختلف علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی، ٹرانسمیشن لائن کی بحالی کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

February 26, 2024 · قومی

کوئٹہ (اُمت نیوز) گڈو سے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ آنے والی بجلی کی مین ٹرانسمیشن لائن ٹرپ کر گئی۔

کیسکو حکام کے مطابق رات گئے مین ٹرانسمیشن لائن بند ہونے سے کوئٹہ کے مختلف علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔

کیسکو حکام کا کہنا ہے کہ ٹرانسمیشن لائن کی بحالی کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔