بلدیاتی ترامیم ن لیگ نہیں کرے گی، فائل فوٹو
بلدیاتی ترامیم ن لیگ نہیں کرے گی، فائل فوٹو

مراد علی شاہ نے وزیر اعلی بننے کی ہیٹ ٹرک مکمل کر لی

کراچی: پیپلز پارٹی کے رہنما مراد علی شاہ تیسری بار وزیر اعلی سندھ منتخب ہوگئے۔مراد علی شاہ نے112ووٹ حاصل کیے۔

نجی ٹی وی کے مطابق  اویس قادر شاہ کی زیرصدارت سندھ اسمبلی  کا اجلاس ہوا،وزیراعلیٰ سندھ کے انتخاب کیلیے پیپلزپارٹی کے مراد علی شاہ اور ایم کیو ایم کے علی خورشیدی کے درمیان مقابلہ ہوا،ایوان میں 148 اراکین نے ووٹ کاسٹ کیے ۔

اسپیکر اسمبلی اویس قادرشاہ کاکہنا ہے کہ مراد علی شاہ کو 112ووٹ ملے جبکہ ان کے مدمقابل ایم کیو ایم کے علی خورشیدی نے 36ووٹ حاصل کیے۔مراد علی شاہ سندھ اسمبلی کے مسلسل تیسری بار اور مجموعی طور پر 25ویں وزیراعلیٰ منتخب ہو ئے۔