گورنر بلیغ الرحمن نے مریم نوازشریف سے عہدے کا حلف لیا، فائل فوٹو
 گورنر بلیغ الرحمن نے مریم نوازشریف سے عہدے کا حلف لیا، فائل فوٹو

مریم نواز نے وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

لاہور: پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ مریم نواز نے عہدے کا حلف اٹھا لیا ۔

تفصیلات کے مطابق حلف برداری کی تقریب گورنر ہاوس پنجاب میں ہوئی، گورنر بلیغ الرحمن نے مریم نوازشریف سے وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف لیا۔ اس موقع پر نوازشریف اور شہبازشریف نو منتخب وزیراعلیٰ مریم نواز کے ہمراہ اسٹیج پر موجود رہے ۔

تقریب حلف برداری میں ن لیگی رہنماوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ شہبازشریف ، مریم نواز کا ہاتھ تھام کر انہیں اسٹیج پر لائے جبکہ نوازشریف نے نشست سے کھڑے ہو کر بیٹی کا استقبال کیا اور پھر ایک ساتھ کرسی پر براجمان ہوئے۔

حلف برداری کی تقریب میں سینئر صحافی مجیب الرحمن شامی اور نجم سیٹھی سمیت دیگر صحافیوں نے بھی شرکت کی۔

واضع رہے کچھ دیر قبل پنجاب اسمبلی کا اجلاس سپیکر ملک احمد خان کی زیر صدارت ہوا جس  دوران مریم نواز 220 ووٹ لے کر وزیراعلیٰ منتخب ہوئیں، اس موقع پر سنی اتحاد کونسل نے اجلاس کا بائیکاٹ کیا تھا۔