سپریم کورٹ نے اضافی مخصوص نشستوں پر کنیت معطل کرنے کا حکم دیا تھا، فائل فوٹو
سپریم کورٹ نے اضافی مخصوص نشستوں پر کنیت معطل کرنے کا حکم دیا تھا، فائل فوٹو

سینیٹ کی 6خالی نشستوں پر انتخابات کا شیڈول جاری

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی 6 خالی نشستوں پرانتخاب کا شیڈول جاری کردیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سینیٹ کی 6 نشستوں پر پولنگ 14 مارچ کو ہوگی۔سینیٹ میں اسلام آباد کی ایک، سندھ کی دو اور بلوچستان کی تین خالی نشستوں پر انتخابات کے شیڈول کا اعلان کیا گیا ہے۔

سینیٹ ارکان کے دیگر ایوانوں کے رکن منتخب ہونے پر چھ نشستیں خالی قرار دی گئی تھیں۔گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن سے سینیٹ کی خالی نشستوں پر فوری انتخاب کروانے کا مطالبہ کیا تھا۔