انہیں بائیں کندھے میں شدید تکلیف اور نقاہت ہے، فائل فوٹو
انہیں بائیں کندھے میں شدید تکلیف اور نقاہت ہے، فائل فوٹو

ڈاکٹر عاصم حسین کی طبیعت خراب، اسپتال داخل

کراچی: ڈاکٹر عاصم حسین کی طبیعت خراب ہونے پر ضیا الدین اسپتال میں داخل کر دیا گیا۔ڈاکٹرز نے 3 ماہ آرام کا مشورہ دے دیا

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ڈاکٹر عاصم حسین علیل ہوگئے۔ انہیں بائیں کندھے میں شدید تکلیف اور نقاہت کے باعث ڈاکٹر ضیاء الدین ہسپتال میں داخل کرلیا گیا ہے۔

ڈاکٹر اطہر منیر الدین صدیقی کی سربراہی میں آرتھوپیڈک ڈیپارٹمنٹ کے تحت ایک میڈیکل بورڈ کا تشکیل دیا جارہا ہے جو ایکسرے، ایم آر آئی اور دیگر ضروری ٹیسٹ کرنے کیلیے غور کرے گا۔ ابتدائی طبی امداد اور ڈاکٹر عاصم حسین کی طبیعت کی ناسازی کو دیکھتے ہوئے ڈاکٹروں نے انہیں 3 ماہ کیلیے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔