وزیراعظم کا انتخاب،شہبازشریف اور عمر ایوب کے کاغذات نامزدگی جمع

اسلام آباد( اُمت نیوز) وزیراعظم کے انتخاب کیلئے صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف اور سنی اتحاد کونسل کے عمر ایوب نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے۔

سینیٹر اسحاق ڈار، خورشید شاہ، رانا تنویر، احسن اقبال ، خواجہ آصف، انوشہ رحمان، طارق بشیر چیمہ، عون چودھری نے اتحادی جماعتوں کے نامزد وزیراعظم شہبازشریف کے کاغذات جمع کروائے، تمام اتحادی جماعتوں کی طرف سے شہباز شریف کے 8 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔

سیکرٹری قومی اسمبلی طاہر حسین کو کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں۔