لاہور: انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف احتجاج، گرفتاریاں

لاہور: (اُمت نیوز) عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاج کرنے والے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں سمیت متعدد کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

لاہور کے جی پی او چوک میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کی جانب سے الیکشن میں مبینہ دھاندلی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور نعرے بازی کی گئی۔

پولیس نے احتجاج کرنے والے پی ٹی آئی کے رہنما میاں شہزاد فاروق اور حافظ ذیشان سمیت متعدد کارکنوں کو گرفتار کر لیا۔

پی ٹی آئی کے کارکنان بشمول انصاف لائرز فورم لاہور ہائیکورٹ کے باہر جمع ہوئے، جی پی او چوک پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے جبکہ واٹر کینن بھی موجود ہے۔

یاد رہے کہ مبینہ دھاندلی کے خلاف پی ٹی آئی نے آج احتجاج کی کال دی تھی۔