خیبر: مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق
جاں بحق ہونے والوں میں 4 بچے اور 2 خواتین شامل ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ علی الصبح پیش آیا، نعشوں کو شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت نکالا۔
خیبر لنڈی کوتل (اُمت نیوز) مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق خیبر کے علاقے ذخہ خیل میں بوسیدہ کمرے کی چھت گر گئی، چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں 4 بچے اور 2 خواتین شامل ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ علی الصبح پیش آیا، نعشوں کو شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت نکالا۔
پولیس نے بتایا کہ گزشتہ 3 روز سے جاری بارشوں کے باعث مکان بوسیدہ ہوگیا تھا تاہم اب بارش کا سلسلہ تھم گیا ہے۔