دیربالا،گلیشر گرنے سے دیر چترال روڈ مکمل طور پر بند

دیربالا(اُمت نیوز)دیربالا میں گلیشئرگرنے سے دیر چترال روڈ مکمل طور پر بند ہو گیا،اپر چترال اورلوئر چترال کا ملک بھر سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا،انتظامیہ سڑک کو کلیئر کرنے میں مصروف ہے۔
گلیشئر گرنے کے بعد لواری چترال روڈ ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بندکر دیا گیا،سیاحوں اور مسافروں کو پشاور اور چترال جانے سے تاحکم ثانی روک دیا گیا،ڈی سی دیر بالا کاکہنا ہے کہ جب تک سڑک کلیئر نہیں ہوجاتی مسافر اور سیاح احتیاط کریں۔