کندھ کوٹ میں پولیس کا دوسرے روز آپریشن، 4 مغوی بازیاب

سندھ(اُمت نیوز)سندھ کے ضلع کندھ کوٹ میں کچے کے علاقے میں پولیس نے دوسرے روز آپریشن کرتے ہوئے 4 مغویوں کو بازیاب کرالیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکو بگٹی قبیلے کے مغویوں کو ایک سے دوسری جگہ منتقل کر رہے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بازیاب کروائے گئے افراد میں محمد جان بگٹی، برکت علی بگٹی، بابر علی بگٹی اور بہرام خان بگٹی شامل ہیں۔

ایس ایس پی بشیر بروہی نے بازیاب ہونے والوں کو ورثاء کے حوالے کیا۔

ایس ایس پی بشیر بروہی نے کہا کہ آپریشن تاحال بھی جاری ہے، جلد ہی دیگر مغویوں کو بازیاب کرالیا جائے گا۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل گھوٹکی پولیس نے بھی ایک مغوی کو ڈاکوؤں کے قبضے سے بحفاظت بازیاب کرایا تھا۔