بنوں میں شدت پسندوں کا حملہ، 2 ایف سی اہلکار شہید

شہدا میں شرافت علی اور سیف اللہ سپاہی شامل ہیں ۔ایف سی ذرائع

March 5, 2024 · قومی
دونوں اہلکاروں کی لاشوں کو سی ایم ایچ اسپتال بنوں منتقل کردیا گیا، فائل فوٹو

دونوں اہلکاروں کی لاشوں کو سی ایم ایچ اسپتال بنوں منتقل کردیا گیا، فائل فوٹو

بنوں: خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں باران ڈیم کے قریب شدت پسندوں کے حملے میں 2 ایف سی اہلکار شہید ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق دہشت گردی کا افسوسناک واقعہ بنوں میں باران ڈیم کے قریب پیش آیا، جہاں عسکریت پسندوں کے حملہ کردیا۔

حملے کے نتیجے میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کے 2 اہلکار جام شہادت نوش کرگئے، شہدا میں شرافت علی اور سیف اللہ سپاہی شامل ہیں۔

ایف سی ذرائع کے مطابق دونوں اہلکاروں کی لاشوں کو سی ایم ایچ اسپتال بنوں منتقل کردیا گیا۔