پولیس نے تعاقب کرتے ہوئے ملزم کو زخمی حالت میں نشتر روڈ سے گرفتار کرلیا، فائل فوٹو
پولیس نے تعاقب کرتے ہوئے ملزم کو زخمی حالت میں نشتر روڈ سے گرفتار کرلیا، فائل فوٹو

حیدرآباد،قانون کی طالبہ بھائی سمیت قتل ، ملزم نے خود کشی کر لی

حیدرآباد میں ایک جنونی نے قانون کی طالبہ کو بھائی سمیت قتل کرکے خودکشی کرلی۔

ایس ایس پی حیدرآباد امجد شیخ کے مطابق قاسم آباد میں موٹر سائیکل پر سوار بہن بھائی پر ایک شخص نے فائرنگ کرکے خودکشی کرلی۔

ایس ایس پی کے مطابق واقعہ میں زخمی بھائی بہن میں سے بہن موقع پر جاں بحق ہوگئی۔ دونوں بہن بھائی لا کالج میں تھرڈ اور فورتھ ایئر کے اسٹوڈنٹس تھے جن پر کار سوار ارشاد کھوکھر نامی شخص نے فائرنگ کرکے خود کو سر میں گولی مار کر خود کشی کرلی۔

لڑکی کی شناخت یسری بتول اور بھائی کی آکاش کے نام سے ہوئی ہے۔ابتدائی اطلاع کے مطابق فائرنگ کرنے والا ملزم پہلے بھی مقتولہ سے بات کرنے کی کوشش اور تنگ کرتا تھا اور کچھ روز قبل ملزم کی مقتولہ سے تلخ کلامی بھی ہوئی تھی، تاہم ملزم ارشاد نے فائرنگ کرکے خودکشی کرلی۔ملزم نے بھی وکیلوں کا ڈریس پہنا ہوا تھا تاہم وہ وکیل تھا یا نہیں اس کی تصدیق یا تردید نہیں ہو سکی جبکہ واقعہ کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے ۔