فائل فوٹو
فائل فوٹو

جی ڈی اے صدارتی الیکشن میں ووٹ نہیں ڈالے گی

کراچی: گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) نےصدارتی الیکشن  کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر لیا ہے ۔ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ جی ڈی اے نے صدارتی الیکشن میں ووٹ کاسٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جی ڈی اے کے ارکان اسمبلی صدارتی الیکشن میں ووٹ کاسٹ نہیں کریں گے، جی ڈی اے کا سینیٹ میں 1 جبکہ سندھ اسمبلی میں 3 اراکین ہیں۔ جی ڈی اے کے3 ارکان سندھ اسمبلی نے رکنیت کا حلف بھی نہیں لیا۔