ایوان صدر میں گارڈ آف آنر پیش کرنے کی تقریب منعقد ہوئی، فائل فوٹو
ایوان صدر میں گارڈ آف آنر پیش کرنے کی تقریب منعقد ہوئی، فائل فوٹو

عارف علوی ایوان صدر سے رخصت، گارڈ آف آنر پیش

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کے اعزاز میں الوداعی گارڈ آف آنر پیش کر دیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ایوان صدر میں گارڈ آف آنر پیش کرنے کی تقریب منعقد ہوئی، صدر مملکت کو مسلح افواج کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

یاد رہے کہ کل صدر مملکت کے انتخابات کے بعد صدر عارف علوی اپنے عہدے سے سبکدوش ہوجائیں گے۔

نئے صدر مملکت کے انتخاب کیلیے حکومتی اتحاد کی جانب سے سابق صدر آصف علی زرداری جب کہ سنی اتحاد کونسل کی جانب سے محمود خان اچکزئی امیدوار ہیں۔