اداروں کے ساتھ سیاسی لوگوں کے تعلقات ٹھیک ہونے چاہیے، فائل فوٹو
اداروں کے ساتھ سیاسی لوگوں کے تعلقات ٹھیک ہونے چاہیے، فائل فوٹو

مشاہد حسین سید کا عمران خان کی رہائی کا مطالبہ

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہاہے کہ  پی ٹی آئی حکومت میں بھی کہا تھا نوازشریف کو رہا کیاجائے وہ سیاسی قیدی ہیں،اب بھی کہوں گا بانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے وہ بھی سیاسی قیدی ہیں، عام معافی دی جائے۔

نجی ٹی وی کے مطابق سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے مشاہد حسین سید نے کہاکہ اعجاز چودھری کے پروڈکشن آرڈر جاری ہونے سے ایوان کا وقار بلندہوا،ان کاکہناتھا کہ مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کا حق ہیں، ان کو ملنی چاہیئں،مشاہد حسین سید نے کہاکہ اداروں کے ساتھ سیاسی لوگوں کے تعلقات ٹھیک ہونے چاہیے، ہم نے صوبوں اور وفاق کو جوڑا، سی پیک پاکستان کا مستقبل ہے۔