حب: سوزکی اور مزدہ ٹرک میں خوفناک تصادم،5جاں بحق
وندر پولیس کے مطابق جان بحق ہونے والوں میں سے ایک کا تعلق پنجگور سے جبکہ دیگر جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق کراچی کے علاقے گلشن سے ہے۔
March 9, 2024 · قومی
حب(اُمت نیوز)حب سے پنجگور جانے والی سوزکی اور بیلہ سے حب جانے والی مزدہ ٹرک میں بریدہ کیمپ کے قریب خوفناک تصادم، حادثے میں پانچ افراد جاں بحق، پانچ زخمی ہو گئے۔
وندر پولیس کے مطابق جان بحق ہونے والوں میں سے ایک کا تعلق پنجگور سے جبکہ دیگر جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق کراچی کے علاقے گلشن سے ہے۔
زخمیوں کو جام غلام قادر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
تصادم حب سے پنجگور جانے والی سوزکی اور بیلہ سے حب جانے والی مزدہ ٹرک میں بریدہ کیمپ کے قریب ہوا ہے۔