ڈاکٹرز کے مطابق نومولود کی حالت خطرے سے باہر ہے، فائل فوٹو
ڈاکٹرز کے مطابق نومولود کی حالت خطرے سے باہر ہے، فائل فوٹو

حیدر آباد،4 ٹانگوں اور4 ہاتھوں والے عجیب الخلقت بچے کی پیدائش

حیدر آباد میں 4 ٹانگوں اور 4 ہاتھوں والے بچے کی پیدائش ہوئی ہے، تاہم ڈاکٹرز کے مطابق نومولود کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

صوبہ سندھ کے شہر حیدر آباد کے نجی اسپتال میں خاتون نے ایک ایسے بچے کو جنم دیا ہے، جس کی 4 ٹانگیں اور 4 ہاتھ ہیں۔

ذرائع محکمہ صحت حیدر آباد کے مطابق ماں اور بچہ دونوں صحت مند ہیں، تاہم آپریشن کے بعد نومولود کے جسم سے اضافی ٹانگیں اور ہاتھ الگ کر دیے گئے جس کی حالت تسلی بخش ہے۔

ڈاکٹرز کے مطابق بچے کی پیدائش آپریشن کے ذریعے ہوئی ہے، جبکہ اضافی ٹانگوں اور ہاتھوں کو ماہر سرجن اور ڈاکٹرز نے سرجری کے بعد جسم سے علیحدہ کر دیا ہے۔

اس حوالے سے سرجن کا کہنا تھا کہ ماں کے رحم میں جڑواں بچوں کی پیدائش ہو رہی تھی، جس کی وجہ سے اضافی ٹانگیں اور ہاتھ موجود تھے۔

دوسری جانب ڈاکٹرز نے پیچیدگیوں سے متعلق بتایا کہ طبی پیچیدگیوں کے باعث ایک بچے کی تخلیق ادھوری رہ گئی، جو اضافی ٹانگوں اور ہاتھوں کی وجہ بنی۔