ہمارا آئینی حق ہے اور ہائی کورٹ کا حکم ہے ملاقات کرائی جائے، فائل فوٹو
ہمارا آئینی حق ہے اور ہائی کورٹ کا حکم ہے ملاقات کرائی جائے، فائل فوٹو

راجہ ناصر عباس کو بانی پی ٹی آئی سے ملنے نہیں دیا گیا

راولپنڈی: سربراہ ایم ڈبلیو ایم علامہ راجہ ناصر عباس کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرنے دی گئی۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے جیل سپرنٹنڈنٹ کو ملاقات کے لیے کہا جواب نہیں آیا۔

راجہ ناصر عباس کا کہنا ہے کہ ہائی کورٹ نے آج ملاقات کا حکم دیا تھا، صبح 9 بجے سے آئے ہیں، ملاقات نہیں کرائی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا آئینی حق ہے اور ہائی کورٹ کا حکم ہے ملاقات کرائی جائے، اس ملک میں قانون کی کوئی اہمیت نہیں رہی۔