تم ہر کسی کے ساتھ بَک بَک کرتے ہو، فائل فوٹو
تم ہر کسی کے ساتھ بَک بَک کرتے ہو، فائل فوٹو

تم بَک بَک کرتی ہو، حبا فواد اور فیصل چوہدری میں پھر تلخ کلامی

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد اور فیصل چوہدری کے درمیان ایک بار پھر تلخ کلامی ہو گئی۔فواد چوہدری کے سامنے ایک بار پھر اہلیہ اور بھائی آپس میں اُلجھ پڑے۔

فیصل چوہدری وکیل قیصر امام سے بات کررہے تھے، حبا فواد کی مداخلت پر تلخ کلامی ہوئی۔حبا فواد چوہدری نے کہا کہ قیصر امام کو اپنا کام کرنے دیں، پروفیشنل وکیل ہیں۔جس پر فیصل چوہدری نے حبا فواد سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ تم بَک بَک کرتی ہو۔

حبا فواد نے کہا کہ تم ہر کسی کے ساتھ بَک بَک کرتے ہو۔تلخ کلامی کے دوران فواد چوہدری نے اپنی اہلیہ کے منہ پر ہاتھ رکھ کر خاموش کرا دیا۔

حبا فواد کی فواد چوہدری کے ماموں کے ساتھ بھی تلخ کلامی ہوئی۔حبا فواد نے فواد چوہدری کے ماموں سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ بھی فیصل کے ساتھ ملے ہوئے ہیں۔

جس پر فیصل چوہدری نے حبا فواد کو جواب دیا کہ بکواس بند کرو، بزرگوں کے ساتھ کس طرح بات کر رہی ہو۔

حبا فواد نے کہا کہ بزگ ہیں تو بزرگ بن کے رہیں، بکواس تم کر رہے ہو۔ماموں فیصل چوہدری کو پکڑ کر احتساب عدالت سے باہر لے گئے۔

فواد چوہدری نے اپنے بھائی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ فیصل یار تم جب آتے ہو پنگا ہو جاتا ہے۔