پشاور میں پولیس پر گھات لگا کر حملہ، 2 اہلکار شہید

پشاور(اُمت نیوز)پشاور کے علاقے مچنی گیٹ میں پولیس پر دہشت گردوں نے گھات لگا کر حملہ کیا جس میں دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے جب کہ ایک زخمی ہوگیا۔

پشاور کے علاقے مچنی گیٹ میں پیر اور منگل کی درمیانی شب پولیس پر حملہ کیا گیا۔ حملے میں دو پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔

پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچی۔ لاشوں اور اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق اہلکاروں پر گھات لگا کر حملہ کیا گیا، حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔