ملتان: 3 منزلہ رہائشی عمارت منہدم، بچے و خواتین سمیت 9 افراد جاں بحق

 

ملتان(اُمت نیوز)ملتان میں محلہ جوادیاں کے قریب 3 منزلہ خستہ حال رہائشی عمارت گرگئی، جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر کے مطابق ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے۔

عمارت گرنے کا واقعہ رات گئے پیش آیا۔ریسکیو عملہ موقع پر پہنچا اور ملبے سے لاشوں اور زخمیوں کو باہر نکالا۔ریسکیو ورکرز نے ملبے سے نکالے گئے زخمیوں کو نشتراسپتال منتقل کیا گیا۔
جاں بحق ہونے والوں میں دو خواتین اور بچہ بھی شامل ہے۔رہائشی عمارت گرنے کے بعد پولیس بھی موقع پر پہنچی۔
ابتدائی طور پر عمارت گرنے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔عینی شاہدین کا کہنا ہے جس وقت عمارت گری وہ سحری کا وقت تھا۔

اس حوالے سے عینی شاہدین نے مزید بتایا کہ پہلے دھماکے کی آواز سنائی دی اور اس کے بعد فضاء میں مٹی و گرد پھیل گئی، اور پھر ریسکیو ورکز کو ہیلپ کے لئے طلب کیا گیا۔