کراچی: گیس سلنڈر پھٹنے سے 3 افراد بری طرح جھلس گئے

کراچی (اُمت نیوز) شہر قائد کراچی میں گیس سلنڈر پھٹنے سے گھر میں موجود 3 افراد بری طرح جھلس کر شدید زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق گیس سلنڈر پھٹنے کا افسوسناک واقعہ کراچی کے علاقے لانڈھی شیرپاؤ میں موجود ایک گھر میں پیش آیا جہاں سحری کی تیاری کرنے کے دوران گیس کا سلنڈر اچانک زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 3 افراد جل گئے۔

واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور تینوں افراد کو سول ہسپتال منتقل کر دیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے، متاثرین میں 30 سالہ ذیشان، 30 سالہ عثمان اور 40 سالہ ہارون شامل ہیں، پولیس نے بھی تفتیش کا آغاز کر دیا۔