آصف علی زرداری مارچ میں ملک کے  14 ویں صدر منتخب ہوئے تھے، فائل فوٹو
 آصف علی زرداری مارچ میں ملک کے  14 ویں صدر منتخب ہوئے تھے، فائل فوٹو

صدر مملکت آصف زرداری کا تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنی تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان ایوان صدر کے مطابق صدرمملکت آصف علی زرداری نے تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ درپیش معاشی چیلنجزکے پیش نظر کیا۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ فیصلے کا مقصد ملک میں دانشمندانہ مالیاتی انتظام کی حوصلہ افزائی کرنا ہے، صدر نے قومی خزانے پر بوجھ نہ ڈالنے کا فیصلہ کرتے ہوئے تنخواہ نہ لینے کوترجیح دی۔