سید ناصر حسین شاہ وزیر اطلاعات سندھ ہونگے۔ فائل فوٹو
سید ناصر حسین شاہ وزیر اطلاعات سندھ ہونگے۔ فائل فوٹو

سندھ کابینہ کے وزرا کے قلمدانوں کا فیصلہ

کراچی: پیپلزپارٹی قیادت نے سندھ کابینہ کے وزرا کے قلمدانوں کا فیصلہ کرلیا،سید ناصر حسین شاہ وزیر اطلاعات سندھ ہونگے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ شرجیل میمن ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور ٹرانسپورٹ کے وزیر ہونگے،سیدسردار شاہ تعلیم اور معدنیات کے وزیر ہونگے،سید ذوالفقار شاہ وزیر ثقافت اور جام خان شور وزیر آبپاشی ہوں گے،سعید غنی بلدیات اور پبلک ہیلتھ کے وزیر ہوں گے،علی حسن زرداری وزیر جیل خانہ جات ہوں گے،محمد بخش مہر کے پاس کرپشن اور اسپورٹس کے محکمے ہوں گے،عذرا پیچوہو وزیر صحت سندھ ہوں گی۔