گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیراعلیٰ سندھ بھی صدر مملکت کے ہمراہ موجود تھے، فائل فوٹو
گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیراعلیٰ سندھ بھی صدر مملکت کے ہمراہ موجود تھے، فائل فوٹو

صدر آصف علی زرداری کی مزار قائد پر حاضری

کراچی: صدرمملکت آصف علی زرداری منصب سنبھالنے کے بعد کراچی پہنچ گئے، مزار قائد پر حاضری دی۔

صدر آصف علی زرداری راولپنڈی کی نورخان ایئربیس سے خصوصی طیارے میں روانہ ہو کر کراچی پہنچے۔

فیصل ایئر بیس پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، گورنر سندھ اور دیگر نے صدر مملکت کا استقبال کیا۔

بعدازاں صدر مملکت آصف علی زرداری نے مزار قائد پر حاضری دی، بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی قبر پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیراعلیٰ سندھ بھی صدر مملکت کے ہمراہ موجود تھے۔