مولانا فضل الرحمان عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودیہ عرب پہنچ گئے

مدینہ منورہ (اُمت نیوز)جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے۔

مدینہ منورہ ائیرپورٹ پرمولانا فضل الرحمان کا استقبال جماعتی ذمہ داران نے کیا۔مولانا فضل الرحمان آج روضہ رسول ﷺ پر حاضری دیں گے۔

مولانا فضل الرحمان مدینہ منورہ میں تین دن قیام کے بعد عمرہ کی اائیگی کیلئے مکہ مکرمہ جائیں گے۔

جے یو آئی سربراہ سات سے زائد دن سعودیہ عرب میں قیام کریں گے۔