کارپوریشن کی نجکاری کا معاملہ فی الحال ٹل گیا، فائل فوٹو 
 کارپوریشن کی نجکاری کا معاملہ فی الحال ٹل گیا، فائل فوٹو 

حکومت کا یوٹیلٹی اسٹورز رات 10 بجے تک کھلے رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت کی جانب سے رمضان ریلیف پیکج کے تحت یوٹیلٹی اسٹورز کے اوقات کار بڑھانے کا فیصلہ کیاگیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز کو اب رات 10 بجے تک کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا گیا، اوقات پر عملدرآمد کے لیے زونل اور جنرل مینجرز کو احکامات جاری کردیے گئے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے یوٹیلٹی اسٹورز کے اوقات بڑھانے کی ہدایت کی تھی،  یوٹیلٹی اسٹورز ملازمین کو یومیہ 500 روپے افطاری الاؤنس بھی ملے گا جبکہ یوٹیلٹی اسٹورز ملازمین کو چاند رات تک افطاری الاؤنس دیا جائےگا۔