فائل فوٹو
فائل فوٹو

پی ٹی آئی سینیٹ انتخابات سے بھی آئوٹ

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف سینیٹ انتخابات میں پارٹی کے ٹکٹ پر حصہ نہیں لے سکے گی بلکہ سینیٹ کی 48 نشستوں پر سنی اتحاد کونسل کے پلیٹ فارم سے انتخابات میں حصہ لے گی جو 2 اپریل کو ہوں گے۔

نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے مذکورہ نشستوں کیلیے انتخابی شیڈول کل جاری کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ 2018ءمیں منتخب ہونے والے 52 سینیٹرز سمیت چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ بھی گزشتہ روز ریٹائر ہوچکے ہیں، ان ریٹائرڈ سینیٹرز میں پاکستان مسلم لیگ ن کے 13، پاکستان پیپلز پارٹی 12 اور پی ٹی آئی کے 8 سینیٹرز شامل ہیں۔ اسی طرح جمعیت علمائے اسلام ف، پی کے میپ اور نیشنل پارٹی کے دو دو اور بلوچستان عوامی پارٹی کے چھ سینیٹرز بھی ریٹائر ہوچکے ہیں۔