سینیٹ کی 6 نشستوں کیلئے ضمنی انتخاب آج

 

اسلام آباد(اُمت نیوز)سینیٹ کی یہ 6 نشستیں حالیہ الیکشن میں ایم این اے اور ایم پی اے بننے والوں نے چھوڑی ہیں۔

اسلام آباد کی 1، سندھ کی 2 اور بلوچستان کی 3 خالی نشستوں پر ضمنی انتخاب ہو رہا ہے۔

سینیٹ کی 6 نشستوں کے لیے پولنگ صبح 9 سے شام 4 بجے تک جاری رہے گی۔

ووٹنگ کا عمل قومی اسمبلی، سندھ اور بلوچستان اسمبلی میں ہو گا، تینوں ایوان کے ممبران اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

یوسف رضا گیلانی، مولانا عبدالغفور حیدری، نثار کھوڑو، جام مہتاب، پرنس احمد عمر اور سرفراز بگٹی کے مستعفی ہونے کے بعد سینیٹ کی یہ نشستیں خالی ہوئی تھیں۔

اسلام آباد سے سنی اتحاد کونسل کے الیاس مہربان اور پیپلز پارٹی کے یوسف گیلانی امیدوار ہیں۔

سندھ سے سینیٹ کے ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کے جام سیف اللّٰہ خان اور محمد اسلم ابڑو جبکہ سنی اتحاد کونسل کے نذیر اللّٰہ اور شازیہ سہیل امیدوار ہیں۔

بلوچستان سے سینیٹ کی تین نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے 9 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے۔