علی امین گنڈاپور نے قومی اسمبلی کی نشست چھوڑ دی
بانی پی ٹی آئی نے پوچھا بھائی کو کابینہ میں کہاں ایڈجسٹ کر رہے ہو؟
March 15, 2024 · قومی
علی امین گنڈاپور کو اڈیالہ جیل کے باہر روک دیا گیا، فائل فوٹو
پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے قومی اسمبلی کی نشست چھوڑ دی۔علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کی این اے 44 ڈی آئی خان کی نشست چھوڑ دی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے پوچھا بھائی کو کابینہ میں کہاں ایڈجسٹ کر رہے ہو؟
میں نے بانی پی ٹی آئی کو کہا کہ فیصل امین اب الیکشن لڑ کرایم این اے بنے گا، انہیں پتا نہیں تھا کہ میرے بھائی نے تو ابھی الیکشن لڑنا ہے۔