چیئرمین سینیٹ نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ الیکشن کروانے میں مدد کے لیے مشروط پیشکش بھی کر دی، فائل فوٹو
چیئرمین سینیٹ نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ الیکشن کروانے میں مدد کے لیے مشروط پیشکش بھی کر دی، فائل فوٹو

سینیٹ انتخابات ، خیبرپختونخوا کے امیدواروں کی فہرست جاری

پشاور: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سینیٹ انتخابات کے لیے خیبرپختونخوا کے امیدواروں کی فہرست جاری کردی۔

فہرست کے مطابق سینیٹ انتخاب کے لیے مجموعی طور پر 42 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے،7 جنرل نشستوں پر 25 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے ہیں، ٹیکنوکریٹ کی 2 نشستوں کے لیے سیاسی جماعتوں کے 10 امیدوار میدان میں ہیں۔

خواتین کی 2 نشستوں کے لیے 7 امیدواروں کے کاغذات جمع ہوئے، جنرل نشستوں پر مراد سعید، فیصل جاوید تحریک انصاف کے امیدوارہوں گے، مرزا آفریدی، عرفان سلیم اور خرم ذیشان بھی جنرل نشستوں پر امیدوارہوں گے۔

ٹیکنوکریٹ کے لیے اعظم سواتی اور ارشاد حسین تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے، خواتین کی نشستوں پرعائشہ بانو اور روبینہ ناز میدان میں ہوں گی۔

تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کے محمود خان جنرل نشست کے لیے انتخاب لڑیں گے، اعظم سواتی، قاضی انورکے کاغذات ٹیکنوکریٹ کے لیے جمع ہوگئے۔

اس کے علاوہ خواتین کے لیے پیپلز پارٹی کی روبینہ خالد اور تحریک انصاف کی عائشہ بانو اہم امیدوار ہوں گی۔