جو لوگ بڑی گاڑیوں میں اسلحہ لے کر گھومتے ہیں ان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی، فائل فوٹو
جو لوگ بڑی گاڑیوں میں اسلحہ لے کر گھومتے ہیں ان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی، فائل فوٹو

عید کے بعد کراچی میں نئی بسیں چلانے کا اعلان

کراچی: صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کراچی میں عید کے بعد نئی بسیں چلانے کا اعلان کردیا۔

سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کراچی والوں کو خوشخبری سنا دی۔

ان کا کہنا ہے کہ عید کے بعد کراچی کے مختلف روٹس پرنئی بسیں چلائی جائیں گی جبکہ پنک بس سروس کی بسوں کی تعداد میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ کی جانب سے جو ذمے داری دی گئی ہے، اس کے بارے میں عوام کو آگاہی دینا چاہتے ہیں۔ نگراں حکومت میں پروجیکٹس تاخیر کا شکار ہوئے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو اور صدر آصف زرداری نے خاص ہدایات دی ہیں کہ ٹرانسپورٹ انفرا اسٹرکچر پر فوکس کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گرین بسیں عوام کے لیے شروع ہو چکی ہیں، کچھ نئی بسیں آئی ہیں وہ بھی سڑکوں پر آئیں گی۔ عید کے بعد الیکٹرک بسوں کے 2 نئے روٹ شروع ہوں گے۔

صوبائی وزیر نے میرپورخاص کے حوالے سے بھی اعلان کیا اورکہا کہ میرپورخاص میں بھی پیپلز سروس بسیں چلائی جائیں گی۔